Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے ای میلز اکاونٹس ہیک کر لیے

Now Reading:

چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے ای میلز اکاونٹس ہیک کر لیے
ہیکرز

چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے ای میلز اکاونٹس ہیک کر لیے

چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے کئی ای میلز اکاونٹس ہیک کرلیے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایک امریکی  رکن سینیٹ نے بتایا کہ  چینی ہیکرز نےکامرس سیکریٹری کے ای میل  اکاؤنٹ سمیت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ  کے 10 مختلف اکاؤنٹس سے  60 ہزار ای میلز چوری کیں۔

امریکی رکن سینیٹ نے کہا کہ چینی ہیکرز نے یہ حرکت کرکے مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم کی خلاف ورزی کی۔ ہیکروں نے محکمہ خارجہ کے تمام ای میلز پر مشتمل ایک فہرست بھی چرالی ہے۔

چینی ہیکرز نے مائیکروسافٹ کے انجینئر کی ڈیوائس کو ہیک کیا جس سے انہیں محکمہ خارجہ کے ای میل اکاونٹس تک رسائی ملی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اس قسم کے سائبر حملوں اور دخل اندازیوں کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ اور تجارت کے محکموں میں ای میل اکاؤنٹس کی ہیکنگ کی اطلاع پہلی بار جولائی میں ملی تھی۔

اس وقت امریکی حکومت  اور ہی مائیکروسافٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تھی کہ  ہیکرز نے کتنی ای میلز چوری کی ہیں۔

ہیکنگ کی تفصیلات بدھ کے اوائل میں ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے دی تھی۔

خیال رہے کہ واشنگٹن نے باضابطہ طور پر چین پر مداخلت کا الزام نہیں لگایا ہے لیکن بعض امریکی حکام  بشمول کامرس سیکریٹری نے اس کا تعلق  چین سے بتایا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر