سعودی عرب کی مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت
سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے عمل پر سعودی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ آور ہونا امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی قوانین سمیت معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی مسلح فورسز کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کروائے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
