
کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن کا کہناہے کہ کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر وائٹ ہاؤس کو گہری تشویش ہے۔
ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ امریکہ اپنے کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔ کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ کینیڈا کے تحت تفتیش کا معاملہ آگے بڑھے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News