
مقبوضہ کشمیر؛ مسلح تصادم میں بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور ڈی ایس پی ہلاک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز مسلح تصادم میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت تین بھارتی سیکیورٹی فورس کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں ایک اور مسلح تصادم میں بھارتی فوج ایک اہلکار مارا گیا ہے جب کہ دو کشمیری حریت پسند بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
بھارتی پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ یہ مقابلہ اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں چھپے ہوئے بھارتی سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم ایک ٹھکانے میں عسکریت پسندوں کا پیچھا کر رہی تھی کہ ایک عمارت میں چھپے دو سے تین عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔
19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کو گولیاں لگیں۔
بعد ازاں انہیں ہوائی جہاز کے ذریقے سری نگر کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کمانڈنگ آفیسر سمیت تین اہلکاروں کی ہلاکت نے وادی میں بھارتی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو کنٹرول کرنے والی 15ویں کارپوریشن کے جی او سی اننت ناگ پہنچ گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News