Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت کو خبردار کردیا

Now Reading:

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت کو خبردار کردیا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھارت کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عدم برداشت، نفرت انگیز تقاریر، مذہبی انتہا پسندی اور امتیازی سلوک سے نمٹتے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پیر کوعالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک نے کہا کہ بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدم برداشت، نفرت انگیز تقاریر، مذہبی انتہا پسندی اور امتیازی سلوک سے نمٹتے اور تمام اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔

انہوں نے ہریانہ اور منی پور میں تشدد سمیت خاص طور پر بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ ان کے دفتر کو اکثر معلومات ملتی ہیں کہ بھارت میں پسماندہ اقلیتی برادریوں کو تشدد اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے حال ہی میں ہریانہ اور گروگرام میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اکثر ایسے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

بعد ازاں وولکرترک نے شمال مشرقی ریاست منی پورکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دو کمیونٹیز مئی سے ایک دوسرے کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کررہی ہیں جہاں ابھی تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور 70 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر