Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کی جان کو شدید خطرات لاحق، انٹیلی جنس رپورٹ

Now Reading:

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کی جان کو شدید خطرات لاحق، انٹیلی جنس رپورٹ
کینیڈا

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کی جان کو شدید خطرات لاحق، انٹیلی جنس رپورٹ

انٹیلی جنس رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کی جان کو شدید خطرات لاحق  ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو کینیڈین پولیس اور انٹیلی جنس سروس کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ انہیں بھی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔

گرونانک سکھ گوردوارے کی انتظامی کمیٹی کے سینئر رکن گرمیت سنگھ تور کو کینیڈین قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے  متنبہ کیا گیا کہ انہیں کینیڈا میں موجود بھارتی خفیہ ایجنٹوں کی جانب سے جان کا شدید خطرہ ہے۔

کینیڈین قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے گرمیت سنگھ سے ملاقات بھی کی۔

کینیڈین پولیس  کا کہنا ہے  کہ گرمیت سنگھ  کی جان کو شدید خطرات ہیں تاہم اس کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

Advertisement

گرمیت سنگھ تور نے بھی کہا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں مارنا چاہتی ہے کیونکہ وہ خالصتان ریفرنڈم کی مہم میں مصروف ہیں۔

گرمیت سنگھ تور نے یہ  انکشاف کیا کہ پولیس نے بھارتی حکومت کی جانب سے مارے جانے کے خطرات کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔27   ستمبر کو سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سنجے کار ورما کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔

سکھ فار جسٹس نے کہا ہم وزیر اعظم جسٹسن ٹروڈو کے ہاؤس آف کامنز میں اس بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ کینیڈا کی سرزمین پر کسی بھی کینیڈین شہری کا کسی غیر ملکی ایجنٹ کے ذریعے قتل ہماری خود مختاری پر حملہ اور ناقابل قبول عمل ہے۔

گروپتونت سنگھ پنوں نے بھی کینیڈین وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ سنجے کمار ورما سکھوں سے نفرت کی ایک تاریخ رکھتے ہیں اور ایک سال قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ کینیڈین سکھوں کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔ان کے تبصرے سکھوں  کے خلاف نفرت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

سکھ فار جسٹس نے مطالبہ کیا کہ کینیڈین حکومت فیصلہ کن اور واضح طور پر اپنی خود مختاری پر زور  دے کر تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

واضح طور پر جواب دیا جائے کہ کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کا کسی غیر ملکی ایجنٹ کے ہاتھوں قتل ناقابل قبول ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
بھارتی فضائیہ کے ناقص انتظامات؛ ایئر شو کے دوران 5 شہری ہلاک اور سینکڑوں بیمار
اسرائیل کا بیروت پر ایک اور بڑا حملہ؛ متعدد عمارتیں تباہ
فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے
اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ
حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر