
کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے چین میں 16 افراد ہلاک
چین کے صوبے گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی صوبے گوئزو کے شہر پنزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں اتوار کی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر لگی تھی تاہم ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
اس حوالے سے شہری حکومت نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں 16 افراد کی ہلاکت تصدیق کی ہے جب کہ حادثے کی جگہ پر درجہ حرارت معمول پر آگیا ہے۔
کان میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی نقصان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
خیال رہے کہ چین میں حالیہ دنوں کان کنی کے شعبے میں بہتری آئی ہے لیکن اکثر پروٹوکول کے نفاذ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 168 حادثات میں 245 افراد ہلاک ہوئے تھے، گزشتہ ماہ شمالی چین کے صوبے شنشی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News