Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی ٹوئنٹی اجلاس، کانگریس رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

جی ٹوئنٹی اجلاس، کانگریس رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جی ٹوئنٹی

جی ٹوئنٹی اجلاس، کانگریس رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کانگریس رہنماؤں نے جی ٹوئنٹی اجلاس  پر مودی کو آڑے ہاتھوں  لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے منعقد ہونے کے چند گھنٹوں بعد کانگریس رہنماؤں نے اتفاق رائے سے تفصیلی طور پر مسودہ جاری کیا۔

مسودے میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگریس لیڈر مسٹر رامیش نے کہا کہ  مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر،ٹارگٹ کلنگ اور مقدس مقامات پر حملوں پر خاموش رہی۔ مودی کی پارٹی نے ہریانہ اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں منظم پولرائزیشن مہم چلاتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو سبوتاژ کیا۔

مسٹر رامیش کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کے اقدامات کے برعکس اور متصادم تھی۔

Advertisement

کانگرس لیڈر نے مودی حکومت پر ہندوستان کے ماحولیاتی تحفظات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ   مودی حکومت نے جنگلات پر انحصار کرنے والی کمزور برادریوں جیسے آدیواسیوں کے حقوق بھی چھینے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  جی ٹوئنٹی اور عالمی سطح پر دیگر سربراہی اجلاسوں میں وزیر اعظم کے بیانات سراسر منافقت پر مبنی ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کی بات کرنے والا مودی بذاتِ خود ہندوستان کے جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظات کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

منیش تیواری  نے سوال اٹھایا کہ  جی  ٹوئنٹی اجلاس میں مودی نے یوکرین کے خلاف جارحیت کی واضح طور پر مذمت کیوں نہیں کی۔

ساشی تھرور نے اس سمٹ کو مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا ایک مہرہ قرار دیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ  مودی حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرے گی۔

خلیجی نیوز چینل الجزیرہ  نے تبصرہ کیا کہ  جی ٹوئنٹی اجلاس دراصل مودی  کے انتخابات میں کامیابی کے لیے ہتھکنڈا ہے۔

Advertisement

فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپی صدور نے کہا کہ  بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس میں رکن ممالک کے بیچ کشیدگی اور تلخی کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر