سعودی وزارت حج نے عمرے کے لیے خواتین کے لباس سے متعلق نیا ضابطہ جاری کردیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطے میں بتایا گیا ہے کہ عمرے کےلیے خواتین کا لباس کیسا ہونا چاہیے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کےلیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیے اور جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین عمرے کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
