Advertisement
Advertisement
Advertisement

واشنگٹن پوسٹ کے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات

Now Reading:

واشنگٹن پوسٹ کے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات
واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ کے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات کردیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹکی رپورٹ کے مطابق مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے بھارتی جمہوریت کو ہی داؤ پر لگا دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف پروپیگنڈا کر کے انتہا پسند ہندؤوں کی حمایت حاصل کرتی ہے۔ مسلمانوں سے متعلق ہندؤوں کو قتل کرنے، لڑکیوں سے جبری شادی اور مذہب تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

مودی کی جماعت بی جے پی مسلمانوں کے خلاف پیغام جاری کرکے کہتی ہے کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دو گے تو آپ کے بچے اور ہندو محفوظ رہیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی جے پی کا صرف انتخابات جیتنے کی لیے مذہب سے کھلواڑ انتہائی حیران کن اور افسوسناک ہے۔ ایک عشرہ حکومت کرنے کے بعد بی جے پی سوشل میڈیا کے اس شرمناک استعمال میں مہارت حاصل کر چکی ہے۔

Advertisement

حالیہ برسوں میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی نے اس مذموم مقصد کی خاطر ڈیڑھ لاکھ سوشل میڈیا ورکرز کا بڑا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ماضی میں  بھی بی جے پی گمراہ کن پروپیگنڈے کو کانگریس کے خلاف استعمال کر چکی ہے۔

بی جے پی  کے کارکنوں نے اعتراف کیا کہ  بی جے پی ایسے مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے جو ’تھرڈ پارٹی‘ یا ’ٹرول‘ پیجز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پوسٹس بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے رویوں کی وجہ سے بھارت جمہوریت سے آمریت کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی تہلکہ خیز خبر پر اقوام عالم کی طرف سی مودی سرکار کی شدید مذمت کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر