Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ریاست نیویارک میں تباہ کن بارشوں سے سیلابی صورتحال

Now Reading:

امریکی ریاست نیویارک میں تباہ کن بارشوں سے سیلابی صورتحال
نیویارک

امریکی ریاست نیویارک میں تباہ کن بارشوں سے سیلابی صورتحال

امریکی ریاست نیویارک میں تباہ کن بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں سے  سیلابی صورتحال پیدا  ہونے کے بعد نیویارک بھر میں  ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے۔سڑکوں اور پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا  ہے جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے جانب سے نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ دن کے اختتام تک شہر میں8 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

Advertisement

مسلسل بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز  کا کہنا ہے کہ   یہ ایک خطرناک موسمی حالت ہے اور یہ ختم ا بھی نہیں  ہوئی ہے۔

سینیٹ  میں اکثریت رکھنے والے رہنما اور نیویارک کے سینئر سینیٹر چک شومر نے  کہا کہ نیویارک کو ان حالات سے نکلنے  کے لیے وفاقی مدد حاصل  کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نیویارک کے لیے وفاقی مدد حاصل کرنے کے لیے کام کرنے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب نیو جرسی کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر