بھارتی ریاست منی پور میں کوکی قبیلے کے عیسائی نوجوان کو زندہ جلانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں کوکی قبیلے کے ایک عیسائی نوجوان کو درخت کے ساتھ الٹا لٹکا کرزندہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی 7 سیکنڈ کی ویڈیو میں نوجوان کو الٹا لٹکا ہوا دیکھا گیا ہے جس کے نیچے آگ لگائی گئی ہے اور اسی آگ کے باعث اس کا جسم جل گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد منی پور کی حزب اختلاف جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار نے نوجوان کو زندہ جلانے کی تصدیق کی ہے۔
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ ویڈیو منی پور کی ہے جہاں کوکی قبیلے کے عیسائی نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا ہے‘‘۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی ہمسایہ ملک کی صورت حال پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں لیکن وہ منی پور کی تشویش ناک صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
