Advertisement
Advertisement
Advertisement

منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد

Now Reading:

منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد

منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق  منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے سعودی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات چیت  ہوئی۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ  سعودی عرب کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ ان کے جائز حقوق کے حصول، باوقار زندگی کے لیے جدوجہد کے لیے ساتھ موجود ہے۔

فلسطینی صدر نے سعودی عرب کے ثابت قدم موقف اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا۔

Advertisement

اس کے علاوہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے فرمانروا شاہ عبدللہ ثانی سے  بھی ٹیلی فونک رابطہ  کیا۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیاجس سے شہریوں کی زندگی اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فرمانروا عبداللہ ثانی نے رابطے کے دوران غزہ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کےلیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر