
ایران میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے آپریشن میں تیزی
ایران میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے آپریشن میں تیزی آگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جن افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔
احمد واحدی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً 2 لاکھ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کا مطلب افغان دشمنی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی اکتوبر 2023 کے اوائل میں کیے گئے حکومتی فیصلے کے پیش نظر غیرقانونی افغان مہاجرین کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی ہے۔
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین قافلوں کی صورت میں بذریعہ طور خم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔
25 اکتوبر کو 4239 افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے جن میں 965 مرد، 852 خواتین اور 2422 بچے شامل تھے۔
112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اب تک کل 72 ہار 219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News