
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ حملے اور غزہ کی پٹی سے اچانک زمینی حملوں کے بعد اسرائیل نے حالتِ جنگ کا اعلان کردیا تھا۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جوابی فضائی حملے کیے اور خبردار کیا کہ حماس کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ہم ابھی جنگ میں ہیں اور اس جنگ کو جیتیں گے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی جاں بحق اور خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حماس کے حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News