
امریکا کا دو روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
امریکا نے دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے امریکی سفارت کار کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکا نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکی سفارت کاروں کو حراساں کرنے کے روسی اقدامات کو قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں سے روا رکھے جانے والے ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے۔
گزشتہ سال روس کی جانب سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمن کو ملک سے نکالا گیا تھا۔
سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کی انتقامی کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ ہے کیونکہ روس یوکرین میں گزشتہ ایک سال کے زائد عرصے سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ستمبر کے وسط میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ امریکا روس سے دو امریکی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جلد جواب دے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News