یونان میں دوسری جنگ عظیم کا خطرناک بم برآمد
یونان میں دوسری جنگ عظیم کا خطرناک بم برآمدہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھنز کے جنوب میں ایک ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر شہری ترقیاتی کے منصوبے پر کام کے دوران دوسری جنگ عظیم نہ پھٹ سکنے والا خطرناک بم دریافت ہوا۔
یونانی فوج کے ماہرین نے دریافت ہونے والے دوسری جنگ عظیم کے بم کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کردیا۔
حکام نے بتایا کہ 500 پاؤنڈ (تقریباً 227 کلوگرام) وزنی بم کو بغیر کسی دھماکے کے تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت رکی رہی اور احتیاط کے طور پر قریبی اپارٹمنٹ بلاکس کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا۔
شہری ترقی کے منصوبے میں ایک پارک، شاپنگ مالز، ہوٹل، کیسینو اور دارالحکومت کے جنوب میں واقع سمندر کے کنارے گلیفاڈا علاقے کے قریب تفریحی سہولیات شامل ہوں گی جس پر کام پچھلے سال شروع ہوا اور 2026 میں مکمل ہونا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
