سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کرلیا
سعودی عرب نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس طلب کر لیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں غزہ کی صورتحال اور اس کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس آئندہ منگل کو ہوگا جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر وحشیانہ بمباری میں 140 بچوں سمیت 850 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اس دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں بجلی اور پانی سمیت اشیائے خوردونوش کی رسد بھی بند کردی ہے۔
اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 850 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے کم از کم 18 عمارتوں بشمول بے گھر شہریوں کو پناہ دینے والے اسکولوں کونقصان پہنچا ہے۔
بیشتر ممالک کے مظلوم فلسطین کی حمایت کے باجود امریکا کی ہٹ دھرمی اسرائیل کے حق میں برقرار ہے۔
حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد کے لیے امریکی گولہ بارود لانے والا پہلا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا جبکہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی مشرقی بحیرہ روم میں پہنچ گیا ہے۔
اسرائیلی افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس مشکل دور میں امریکا کے اسرائیل کی حمایت اور مدد کے شکر گزار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
