
امریکی یہودی بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف سراپا احتجاج
امریکی یہودی بھی غزہ پہ حملے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف سراپ احتجاج ہوگئے اور سڑکوں پر نکل آئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم یہودیوں نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران نیویارک کے مرکزی گرینڈ سینٹرل ٹرین اسٹیشن پہ قبضہ کرلیا۔
مظاہرین کے اسٹیشن میں داخل ہونے سے پورے نیویارک کا زیر زمین آپریشن معطل ہوگیا۔
مقامی حکام نے بڑی تعداد میں پولیس کے دستے طلب کرلیے۔ پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
مزید ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ریلوے اسٹیشن میں داخل ہو نے کوشش کر رہے ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکام ہے۔
پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی یہودیوں کی ہے جو اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین ہزار سے زائد بچوں اور 1700 سے زائد خواتین سمیت 7326 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 18 ہزار 967 ہو گئی ہے۔
اسرائیل نے شمالی علاقے بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو رات بھر نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں ایک رہائشی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
مزید دوگھروں پر بھی حملے کیے گئے جن میں 16 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی رات بھر شدید ترین بمباری سے مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News