
غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، یونیسیف
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے 940 بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے نہ صرف فضائی حملوں کی وجہ سے بلکہ ضروری طبی امداد کی کمی کی وجہ سے بھی مر رہے ہیں۔ بچوں میں پانی کی کمی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 3400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور 6300 سے زائد بچے زخمی ہو چکے ہیں۔
یونیسیف نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News