
مودی حکومت نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کررہی ہے، کانگریس رہنما
بھارت میں کانگریس کے نوجوان رہنما کنہیا کمار نے مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے نوجوان رہنما کنہیا کمار نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نوجوانوں کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کے لیے منشیات کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کئی بندرگاہوں سے آئے روز منشیات پکڑی جا رہی ہیں جب کہ نوجوانوں کی توجہ ملکی مسائل اور خصوصاً بے روزگاری سے ہٹانے کے لیے مودی حکومت متعدد ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کر کے ملک کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے جب کہ مودی حکومت کو اعلانات کی بجائے ہر سال دو کروڑ نوکریوں دینا کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی کے 9 سالہ دور اقتدارمیں پید ہونے والی 18 کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ جب کہ بھارت کے کل بجٹ کا 10 فیصد بھی تعلیم پر خرچ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آج ملک میں اوسطاً ہرگھنٹے میں ایک طالب علم خودکشی کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News