ترکیہ سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا، دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے۔
ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
