
امریکہ میں مسلم خاتون کے سر سے حجاب اتارنے پر مینجر کے خلاف مقدمہ
امریکہ میں مسلم خاتون کے سر سے حجاب اتارنے پر مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریسورنٹ چین چپوٹلے پر ہراسا ں اور انتقامی کارروائی کرنے پر مینجر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔
یو ایس ایکویل ایمپلائمنٹ اوپورچینیٹی کمیشن (ای ای او سی) کی جانب سے برریٹو چین کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق یہ واقعہ مذہبی ایذا رسانی اور انتقامی کارروائی کے مترادف ہے۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ چپوٹلے ریسٹورنٹ کے اسسٹنٹ مینجر نے خاتون کے انکار کے باجود اسے بار بار ہراساں کیا کہ وہ اپنے سر سے حجاب اتارے۔
ای ای او سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاکہ اس طرح کا مبینہ طرز عمل 1964 کے شہری حقوق کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے جو کسی شخص کے مذہب کی وجہ سے ہراساں کرنے سمیت امتیازی سلوک سے منع کرتا ہے۔
ای ای او سی کا کہنا تھا کہ ادارہ متاثرہ فرد کے لیے مالی امداد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مذہبی امتیاز اور دیگر ریلیف کی ممانعت کا حکم چاہتا ہے۔
چپوٹلے کمپنی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ متعلقہ مینجر کو مقدمے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News