Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد فلسطینی شہید

Now Reading:

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت  نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان شہری دفاع اسے کھلا  قتل عام  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہر طرف جسموں کے ٹکڑے ، بچوں اور خواتین کی سربریدہ لاشیں ہیں۔ اس حملے بعد ایسی صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار  دیتے ہوئے  اسلامی ممالک سے نوٹس لینے کی اپیل  کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ 12500 سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر حملے کا الٹا فلسطینیوں پر ہی الزام لگا دیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا کہ  اسپتال پر حملہ کا ذمہ دار فلسطینی اسلامی جہاد گروپ ہے ۔  انٹیلی جنس سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد گروپ  کا راکٹ اسپتال کو لگا ہے ۔

اسرائیل کے اسپتال پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے اس کی مذمت کی گئی اور کئی ممالک میں  شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

ترکیہ ، کویت، شام، ایران، لبنان، اردن،اسپین سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Advertisement

پاکستان، کینیڈا، ترکیہ، ایران ، سعودی عرب  اور اردن سمیت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان حملوں کی شدید  مذمت کی گئی۔

کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا۔ اردن میں اسرائیل کے سفاتخانے کو آگ لگادی گئی۔بیروت میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی باڑ پر فلسطین اور حماس کے جھنڈے لہرا دیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر