Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کیلئے امداد کی بلا روک ٹوک رسائی دینی چاہیے، انتونیو گوتریس

Now Reading:

اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کیلئے امداد کی بلا روک ٹوک رسائی دینی چاہیے، انتونیو گوتریس
انتونیو گوتریس

اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کیلئے امداد کی بلا روک ٹوک رسائی دینی چاہیے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوتریس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کے لیے امداد  کی بلا روک ٹوک رسائی دینی چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں پانی، بجلی اور دیگر ضروری سامان ختم ہو رہا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پاس خوراک، پانی، طبی سامان اور ایندھن کا ذخیرہ موجود ہے، تمام سامان گھنٹوں میں غزہ بھیجا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کے لیے امداد  کی تیز رفتار اور بلا روک ٹوک رسائی دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پورے غزہ میں محفوظ ماحول ہونا چاہیے اور تمام سامان ضرورت مندوں تک  بغیررکاوٹ کے پہنچنا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی  ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب  امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی  قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ  حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے لیکن   غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ بڑی غلطی ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر