Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کا ہر دسواں شخص 80 سال کا ہوگیا

Now Reading:

جاپان کا ہر دسواں شخص 80 سال کا ہوگیا

دنیا کے بڑے معاشی ممالک میں شمار ہونے والے جاپان کا ہر 10 دسواں شخص 80 سال کا ہوگیا ہے۔

جاپان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے تازہ سروے سے معلوم ہوا کہ جاپان میں 80 سال کی عمر کے افراد کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی۔

جاپان میں 74 اور 75 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 65 سال کی عمر کے افراد کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مجموعی طور پر جاپانی کی تقریباً 13 کروڑ کے قریب آبادی میں سے 7 کروڑ افراد 65 سال یا اس سے زائد العمر ہیں۔

ملک کی 2 کروڑ سے زیادہ خواتین 65 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہے جبکہ اسی عمر کے مرد حضرات کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

Advertisement

سروے کے مطابق جاپان کی مجموعی آبادی میں سے 29 فیصد سے زیادہ آبادی ضعیف العمر ہے، یعنی وہ اس عمر کو پہنچ چکے ہیں، جہاں دیگر ممالک کے افراد ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں۔

جاپان کی ضعیف العمر 29 فیصد آبادی میں سے 25 فیصد بزرگ افراد تاحال کام کرنے پر مجبور ہیں، وہاں کام کرنے والے افراد کی عمر 70 سال یا اس سے بھی زائد تک ہوتی ہے۔

رواں برس جاپان میں گزشتہ برس کے مقابلے 80 سال کے عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی اور رواں سال 2 لاکھ 70 ہزار افراد مذکورہ فہرست میں شامل ہوئے۔

جاپان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے، جہاں ضعیف العمر آبادی نوجوان افراد کے مقابلے زیادہ ہے اور جاپان بوڑھے افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔

جاپان شرح پیدائش کی ریکارڈ کمی کا بھی سامنا ہے اور وہاں حکومت کی متعدد کوششوں اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود گزشتہ برس صرف 8 لاکھ بچے پیدا ہوئے۔

ریکارڈ شرح پیدائش کی کمی کے باوجود جاپان کے نوجوان شادی کرنے میں سنجیدہ نہیں دکھاتے اور وہاں تاخیر سے شادی کرنا معمول کی بات ہے۔

Advertisement

لڑکوں اور لڑکیوں میں تاخیر سے شادی کرنے میں بھی ہر گزرتے سال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ ان کی جانب سے بچوں کی پیدائش نہ کرنے کے عمل میں بھی سال بہ سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر