
لندن: سکھوں نے لندن میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا اہتمام سکھ فارجسٹس سکھ فیڈریشن نے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکھوں نے لندن میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ بھارتی ہائی کمیشن میں ہر قسم کی ویزہ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
مظاہرین کینڈا میں ہردیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ گھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارت کاروں کی دہشتگرد سرگرمیوں کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کینیڈا
ہردیب سنگھ نجر کے قتل نے پوری دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے، مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہیں۔
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں جب کہ شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سکھ پوری دنیا میں شہادتیں دینے کو تیار ہیں لیکن وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں، بھارت نے اقلیتوں کے قتل عام کا سلسلہ بھارت سے باہر بھی شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھارت کی دہشت گردی کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، برطانیہ اپنی ٹریڈ ڈیل کی خاطر سکھوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز نہ کرے۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News