Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی تعداد نہیں بتاسکتے کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں، حماس

Now Reading:

ابھی تعداد نہیں بتاسکتے کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں، حماس
حماس

ابھی تعداد نہیں بتاسکتے کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں، حماس

حماس نے جنگ میں اب تک اسرائیلی فوجیوں سمیت بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو حراست میں لیا ہے۔

حماس کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  القسام بریگیڈ کےمطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں  تاہم  ابھی تعداد نہیں بتاسکتے کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اپنی آزادی  کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ عالمی برداری نے اسرائیلی مظالم کےخلاف ہمارا ساتھ نہیں د یا ۔ ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے  ،  دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا ۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ   مقبوضہ علاقوں میں22مقامات پر ہم جدوجہد کررہےہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  جب تک اسرائیل مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے ۔ جب تک مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی ختم نہ ہوجائےمعاہدہ کیسےہوسکتا ہے۔ معاہدہ ختم کرنا ہوتا توہم ستر سال میں پہلے ہی کرلیتے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ حماس کے مسلسل حملوں میں اسرائیل کے اندر 100 فوجیوں سمیت ا یک ہزار سے زائد اسرائیلی  بھی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی  مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا، ایندھن سمیت اہم ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کا راستہ روک دیا ہے اور پانی کی سپلائی بھی منقطع کردی جبکہ فضائی کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں پیر کو جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 560 ہوگئی ہے۔

صہیونی فوج نے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں پر بھی میزائل مار نا شروع کردیے  اور شہری علاقوں میں گھروں پر بمباری کی جس سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں اور غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر