امریکی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، پائیدار امن کی کوششوں پر اتفاق
امریکی صدر اور سعودی ولی عہد میں پائیدار امن کی کوششوں پر اتفاق ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
جو بائیڈن اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال زیر بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اورحماس تنازع کو روکنے کے لیے جاری کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر اور محمد بن سلمان میں پائیدار امن کی کوششوں پر اتفاق ہوا۔
امریکی صدر نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو امداد تک مستقل رسائی کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
جوبائیڈن نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے 100 ملین ڈالر کی امداد کا بھی خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کا خیرمقدم اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
