Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

Now Reading:

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے
غزہ

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی دہشتگرد حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  کے اسپتال پر حملے کے بعد ترکیہ کے صوبہ ملاتیا میں نیٹوبیس کے قریب مظاہرہ  کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے کے موقع پر ترک پولیس  نے سخت سیکیورٹی انتظامات  کیے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ملاتیا نیٹوبیس پر امریکی فوجی بھی تعینات ہیں۔

ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رات انسانی تاریخ کی سب سے تاریک اور بدترین رات ہے۔ اس رات انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی بربریت کے خلاف کویت میں  بھی شدید احتجاج کیا گیا۔

غزہ کے اسپتال پر بمباری اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے خلاف کویتی عوام سڑکوں پر آگئی اور فلسطینی عوام کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایران کے دارلحکومت تہران میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کے اسپتال میں قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شام کے شہر جثار الشگر میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوگئی۔ احتجاج میں شامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لبنان کے شہر بیروت میں ہزاروں افراد نے امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کیااور ایمبیسی کے باہر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔

امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف بیروت میں امریکی ایمبسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی باڑ پر فلسطین اور حماس کے جھنڈے لہرا  دیے۔

Advertisement

غزہ میں اسپتال کو نشانہ بنائے جانے پر اردن کے دارلحکومت عمان میں  بھی بڑی تعداد میں لوگوں  نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔

اسپین  کے شہر میڈرڈ میں  بھی بڑی تعداد میں لوگ  اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ  غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت  نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان شہری دفاع اسے کھلا  قتل عام  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہر طرف جسموں کے ٹکڑے ، بچوں اور خواتین کی سربریدہ لاشیں ہیں۔ اس حملے بعد ایسی صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

Advertisement

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر