Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا یمن کے قریب متعدد میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Now Reading:

امریکہ کا یمن کے قریب متعدد میزائل مار گرانے کا دعویٰ
امریکہ

امریکہ کا یمن کے قریب متعدد میزائل مار گرانے کا دعویٰ

امریکہ  نے یمن کے قریب متعدد میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی جہاز نے یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائل مار گرائے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ  میزائل کس مقام سے لانچ کیے گئے یہ نہیں جانتے تاہم ان کا ہدف اسرائیل تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ  میزائل یمن میں ایران کے  حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے فائر کیے گئے تھے۔

بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ یو ایس ایس کارنی نے زمین پر حملہ کرنے والے 3 میزائل  سمیت کئی ڈرونز کو بھی مار گرایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  یہ کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں مربوط فضائی اور میزائل دفاعی ڈھانچے کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی  جانب سے اسرائیل کی مدد  کے لیے دو طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے  اسرائیل کی طرف روانہ کیے گئے ہیں جن پر امریکی ائیرفورس کے ایف 15، ایف 16، ایف 35 اور اے 10 لڑاکا طیارے بھی  موجود ہیں ۔

 اس کے علاہ 5 تباہ کن بحری جہاز  بھی اسرائیل کی حفاظت کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر