Advertisement
Advertisement
Advertisement

رہائی پانے والی یرغمالی اسرائیلی خاتون کا حماس کے رویے سے متعلق انکشاف

Now Reading:

رہائی پانے والی یرغمالی اسرائیلی خاتون کا حماس کے رویے سے متعلق انکشاف
اسرائیلی خاتون

رہائی پانے والی یرغمالی اسرائیلی خاتون کا حماس کے رویے سے متعلق انکشاف

حماس کی قید سے رہا ئی پانے والی یرغمالی  اسرائیلی خاتون   نے حماس   کے رویے سے متعلق  اہم انکشاف  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حماس نے  گزشتہ روز جن  دو بزرگ  اسرائیلی خواتین کو  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا تھا ان میں سے ایک نے حماس کے حسن سلوک سے پوری دنیا کو آگاہ کردیا۔

85 سالہ اسرائیلی خاتون نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تل ابیب میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں  حماس کی قید میں گزارے  گئے وقت سے متعلق بتا یا۔

رہائی کے وقت حماس کے اہلکار سے ہاتھ  ملانے کی وجہ پوچھے جانے پر خاتون نے کہا کہ قید کے دوران ان لوگوں کا برتاؤ بہت اچھا تھا اور انہوں نے ہمارا بہت خیال رکھا۔

Advertisement

خاتون نے کہا کہ مجھے 7 اکتوبر کو میرے گھر سے حماس کے لوگوں نے اغوا کیا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر غزہ لے گئے۔ اس سفر  کے دوران مجھے کئی جگہ چوٹیں بھی آئیں اور مجھ سے سانس بھی مشکل سے لیا جا رہا تھا لیکن  حماس والوں کا رویہ نرم تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں زیر زمین ایک سرنگ میں رکھا گیا جہاں ہم زمین پر بچھائے گئے گدوں پر سوتے تھے۔ وہاں گارڈز اور طبی عملہ ہر وقت موجود ہوتا تھا۔ مجھے اور میرے ہم عمر ساتھیوں کو ہر دو یا تین دن بعد ڈاکٹر بھی دیکھنے آتا تھا، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

ان خاتون کے مطابق انہیں 24 دیگر لوگوں کے ساتھ سرنگوں میں لے جایا گیا۔

خاتون نے مزید کہا کہ  وہاں پہنچنے پر جب ہمیں موٹر سائیکل سے اُتارا گیا تو ہمارا استقبال کرنے والوں نے کہا ’ہم قرآن پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے آپ لوگوں کو یہاں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی‘۔

خاتون نے بتایا کہ ہمیں جن سرنگوں میں رکھا گیا وہ مکڑی کے جالے کی طرح کی پیچیدہ  اور بھول بھلیاں تھیں جن تک پہنچنا ناممکن تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر