Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹائن؛ شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

Now Reading:

ارجنٹائن؛ شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
ارجنٹائن؛ شدید گرمی کی لہر کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ارجنٹائن؛ شدید گرمی کی لہر کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ارجنٹائن کے وسطی صوبہ کورڈوبا میں شدید گرمی کی لہر کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث درجنوں افراد کو ان کے گھروں سے نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ارجنٹائن کے وسطی صوبہ کور ڈوبا کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں آبادی والے علاقوں کے قریب پہاڑوں پر بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے دیکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ گھروں تک آگ پہنچ چکی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے گھر متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا، جنگلات میں لگی آگ مشہور سیاحتی شہر کے قریب پہنچ گئی

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ 960 فائر فائٹرز اور دو ہیلی کاپٹرز جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کورڈوبا کے گورنر جوآن شیارٹی نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے فائٹرز اور حکام کی ہدایت کا احترام کریں‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا ’’سب سے اہم اپنی جان بچانا ہے، لہذا جہاں انخلاء ضروری ہو تو وہاں سے فوری طور پر خود کو بچاکر نکلا جائے‘‘۔

ارجنٹائن کے نیشنل فائر منیجمنٹ سروس نے منگل کے روز خطے میں لگنے والی آگ کو پانچویں درجے کی آگ قرار دیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب حکام نے ولا کارلوس پاز شہر کے قریب واقع علاقے میں پیر کی سہہ پہر آگ لگانے کے الزام میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مبینہ طور پر ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کافی بنانے کے لیے آگ لگائی تھی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ کے شعلوں پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر