Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید تین بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی

Now Reading:

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید تین بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی
کینیڈا

کینیڈا نے  ہردیپ سنگھ قتل کے معاملے پر بھارت کے خلاف مزید تین بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایک برطانوی  اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6  اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان بات چیت ہوئی۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ  قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 9  اکتوبر کو نجر قتل معاملے میں جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمارواں عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔

Advertisement

اردن، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا۔

شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 21  ستمبر کو کینیڈا نے فائیو آئیز انٹیلیجنس کی مدد سے بھارت کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تائید کرچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر