Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی مذمت

Now Reading:

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی مذمت
غزہ

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی مذمت

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے  کے خلاف اقوام متحدہ سمیت  عالمی رہنماؤں کی  جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے  مطابق  ترک صدر رجب طیب اردگان  نے غزہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ  بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترک صدر نے کہا کہ   خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں سے بھرے ہوئے اسپتال کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اقدار سے مبرا اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام انسانیت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں جاری اس بے مثال ظلم کو روکنے کے لیے اقدام اٹھائیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے غزہ میں اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  اسپتال میں جو کچھ ہوا وہ خوفناک، ناقابل قبول ہے اور اسپتالوں پر حملے غیر قانونی ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے غزہ میں اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ   زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے گھر والوں کے غم میں برابر شریک ہوں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ   عالمی قوانین کے مطابق اسپتال اور طبی عملے کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں سیکڑوں غیر مسلح اور معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

صدر یورپی کونسل چارلس مشل نے کہا کہ  اسپتال پر حملہ اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ میں اسپتال کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کی جنگ بندی کی قرار داد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ  غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت  نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد  ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان شہری دفاع اسے کھلا  قتل عام  قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہر طرف جسموں کے ٹکڑے ، بچوں اور خواتین کی سربریدہ لاشیں ہیں۔ اس حملے بعد ایسی صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر