
اسرائیل فلسطین جنگ، چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کردیے
چین نے اسرائیل اور فلسطین جنگ میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے اور مزید میزائل نصب کرنے اور فوجیوں کو تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔
اس سے قبل امریکا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کے لیے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کوپہلے ہی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1873 بچوں اور 1023 خواتین سمیت 4651 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News