Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس کی اسرائیل کیخلاف کارروائی پر فلسطینی صدر کا درعمل

Now Reading:

حماس کی اسرائیل کیخلاف کارروائی پر فلسطینی صدر کا درعمل
حماس

حماس کی اسرائیل کیخلاف کارروائی پر فلسطینی صدر کا درعمل

حماس کی اسرائیل  کے خلاف کارروائی پر فلسطینی صدر  محمود عباس کا ردعمل سامنے آگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ  کے مطابق  حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی پر فلسطینی صدر  نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  فلسطین  کے لوگوں کو اپنے دفاع کا حق ہے۔

فلسطینی صدر نے سیکیورٹی حکام کو فلسطینوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر  اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔

حماس کے حملے پر لبنان سے حزب اللہ کا ردعمل  بھی سامنے آگیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  حماس کے حملے کا بغور جائزہ  لے رہے ہیں اور  فلسطینی قائدین سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

Advertisement

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ  حماس کا حملہ اسرائیلی مظالم کا جواب ہے۔

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے  آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ کا نام دیا  گیا ہے۔

حملے کے بعد اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بج اٹھے ۔

حماس  نے اسے اسرائیل کی جانب سے الاقصیٰ میں نمازیوں سمیت خواتین پر حملے کا جواب قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔ اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Advertisement

اسرائیلی حکومت کی جانب سے حماس کے حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر