
چینی صدر کا دورہ امریکا کا اعلان
بیجنگ: چینی صدر 14 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جنگ پنگ 14 نومبر کو امریکا جائیں گے۔
چینی صدر 14 سے 17 نومبر تک امریکا کا دورہ کریں گے جب کہ امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ملاقات 15 نومبر کو ہوگی جس میں دونوں رہنما مختلف امور پر گفتگو کریں گے۔
بائیڈن انتظامیہ نے بتایا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ملاقات کیلیفورنیا میں ہوگی جس میں تجارت سمیت تائیوان اور مختلف امور زیر غور آئیں گے۔
حکام نے بتایا کہ پہلے ملاقات سان فرانسسکو بے کے علاقے میں ہونی تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث اب کیلیفورنیا میں ہوگی۔
حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے جب کہ سان فرانسسکو میں توقع کی جارہی تھی کہ ملاقات کے دوران ہزاروں مظاہرین کے آنے کا امکان تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News