
بھارتی مسلمانوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا
بھارت میں مسلمانوں کی اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم زور پکڑنے لگے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی مقامی کمیونٹی نے ایک تحریک شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کچھ مسلمان دکانداروں نے فلسطین کے لوگوں کی حمایت میں اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کو مزید ذخیرہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کا الشفاء اسپتال لاشوں کا قبرستان بن چکا ہے، عالمی ادارہ صحت
دکاندار محمد ندیم کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے لیکن معاشی اعتبار سے لڑسکتے ہیں۔
نو سالہ اشعر امتیاز کہتی ہیں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے ہم غزہ کو بچا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 38 ویں روز بھی جاری ہے جب کہ اس دوران 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
جاری اسرائیلی بمباری کے دوران 4 ہزار 630 بچے اور 3 ہزار 130 خواتین شہید ہوچکی ہیں جب کہ طبی عملے کے 189 افراد بھی شہداء میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی بمباری سے 41 ہزار 120 رہائشی املاک تباہ ہوئیں، بمباری سے 94 سرکاری عمارتیں تباہ اور 71 مساجد بھی شہید ہوئیں جب کہ بمباری سے 253 اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔
فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117 طلبا شہید ہوئے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی24 طلبا شہید کیے گئے۔
اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ شہید ہوا ہے، 7 اکتوبر سے غزہ کے تمام اسکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News