
عازمین حج کیلئے خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود حج کے اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کی کمی متوقع ہے۔
نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور بدھ کو اجلاس میں پالیسی منظور ہونے کا امکان ہے۔
نظرثانی شدہ پالیسی میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر 2 ترامیم شامل ہیں، پالیسی کے تحت 10 برس سے کم عمر بچے بھی حج پر جاسکیں گے اور 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کو مددگار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کئے گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News