غزہ میں 2.2 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، ڈبلیو ایف پی
ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی) کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت 2.2 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری رپورٹ میں اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 2.2 ملین افراد کو فوری خوراک کی امداد کی ضرورت ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد کو ناقابل ادراک تکالیف کا سامنا ہے۔ ان لوگوں کو امداد کے لیے ایندھن، گیس اور دیگر وسائل کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
AdvertisementAround 2.2 million people in #Gaza need urgent food assistance.
Existing food systems are collapsing, and to reach those in need, WFP and our partners need increased access and resources like fuel, gas, and connectivity.
To make a real impact, we need hostilities to halt.
— World Food Programme (@WFP) November 21, 2023
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
تقریباً 45 دن کے بعد حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے۔
حماس نے قطری حکام کو جنگ بندی کی تجاویز کے حوالے سے اپنا جواب دے دیا ہے۔ ممکنہ معاہدے کی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل بھی حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے ۔
یرغمالی خواتین اور بچوں کی بازیابی کے لیے لڑائی میں پانچ دن کا وقفہ ہو گا ۔ بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کو رہا کیا جائے گا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
