اسرائیل کا انڈونیشین اسپتال پر حملہ، مزید 4 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جانب سے انڈونیشین اسپتال پر حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے انڈونیشین اسپتال پر حملوں کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق سے انڈونیشین اسپتال پر حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور مریض شامل ہیں جب کہ اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ہزار 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی افواج نے 3 ہزار 500 سے زائد خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلا تفریق سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں بخشا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
