Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ
مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ

مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کشمیر میڈٰیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطینی مزدوروں کے ورک پرمنٹ منسوخ کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان لیبر ڈیل طے ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بھارتی مزدوروں کو فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کی جگہ اسرائل میں کام پر رکھا جائے گا جب کہ بھارت کی بڑی ٹریڈ یونینوں نے اس ڈیل کی مخالفت کردی ہے۔

ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو ختم کرے اور فلسطینی مزدوروں کو تبدیل کرنے سے انکار کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی سی یو)، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (آئی این ٹی سی یو)، ہند مزدور سبھا (ایچ ایم ایس) سمیت کئی دیگر بھارتی ٹریڈ تنظیمیں شامل ہیں۔

Advertisement

ٹریڈ یونین تنظیمو نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ بھارت کے لیے اس سے زیادہ غیر اخلاقی اور تباہ کن کوئی چیز نہیں ہوسکتی کہ وہ اپنے مزدور اسرائیل بھیجے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک بارہ ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر