Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد نے انتہائی اہم اعلان کردیا

Now Reading:

سعودی ولی عہد نے انتہائی اہم اعلان کردیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد نے انتہائی اہم اعلان کردیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل میں برکس کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ امن مذاکرات کیے جائیں اور اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کر دی جائے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک امن کا قیام ناگزیر ہے اس لیے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں بچے، خواتین اور معصوم شہری مارے جا رہے ہیں۔ غزہ بہت مشکل میں ہے اور کانفرنس میں ہم سب کو اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرنا چاہیے۔

Advertisement

سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر