
سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کیلئے بڑا اعلان
سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے قوانین بنا دیے گئے ، 20 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
سعودی ایوی ایشن گاکا نے 20 نومبر سے قوانین پر عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائن کو احکامات جاری کردیے۔
پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پر مسافروں کو ایئرلائن معاوضہ ادا کرے گی۔ ایئر لائن پرواز کی روانگی میں 6گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولت مہیا کرے گی۔
ایئرلائن مسافروں کو قیام بطعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی پابندہوگی۔3 گھنٹے سے زائد پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔
ایئرلائن مسافروں کو پرواز کی 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر فی کس 750 ریال دینے کی پابند ہوگی۔ پرواز کی منسوخی کی صورت میں ایئرلائن مسافروں کو 150 فیصد ٹکٹ کی ادائیگی کرے گی۔
امیگریشن ہونے کے بعد مسافرکو آف لوڈ کرنے پر ٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ایئرلائن پر لازم ہوگا۔ وہیل چیئر مسافر کو سہولت میسر نہ کرنے پر ایئرلائن کو 500 سعودی ریال دینے ہوں گے۔
ایئرلائن بغیر کسی وجہ کے جہاز کو کسی دوسرے شہر اتارنے پر مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News