غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا، 17 فوجی ہلاک
غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حماس کی جوابی کارروائی میں 17 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے غزہ کے قریب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
حماس کے حملے میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ۔ حماس نے حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔
دوسری جان یمن کے حوثیوں نے بھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کھلے عام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے جس میں بڑی تعداد میں بچے شہید ہورہے ہیں۔
غزہ میں تازہ اسرائیلی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد نو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس تنازع میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں بچوں اور خواتین سمیت 8805 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
گزشتہ روز جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 195 ہوگئی جبکہ 700 سے زائد زخمی اور 120 افراد لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا گیا، امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسز پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
