
عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزراء غزہ جنگ کے خاتمے کے مشن پر نکل پڑے
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزراء کا چین کا دورہ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزراء کے وفد نے آج چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وفد میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طلحہ بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزراء کے وفد سے ملاقات کی جب کہ چین میں ہونیوالی بیٹھک میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن بحالی کے لیے چین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ہزار 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی افواج نے 3 ہزار 500 سے زائد خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلا تفریق سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں بخشا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News