فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے تل ابیب پہ راکٹ حملہ کیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے حماس کا راکٹ حملہ روک لیا۔
تل ابیب میں راکٹ حملے میں ایک 20 سالہ نوجوان شدید زخمی جبکہ ایک خاتون معمولی زخمی ہوئیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افراد تباہ شدہ راکٹ کے ملبے سے زخمی ہوئے۔
حماس نے تل ابیب میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی قتل عام کا جواب ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاء اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔ الشفاء اسپتال کے کمپلیکس میں اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال میں گھسنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی نہ صرف انٹیلی جنس معلومات بلکہ آپریشنل ضروریات پر مبنی ہے۔ ٹیم میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے شامل ہیں۔
اسرائیل نے حماس پر الشفاء اسپتال کو آپریشن کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس نے اس اسرائیلی دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے۔
الشفاء کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 30 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News