
حماس نے مزید اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی
حماس نے مزید اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں زمینی کارروائی مزید تیز ہوگئی ہے۔
حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے مزید ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
حماس نے اسرائیلی فوج کی دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بھی حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
حماس کی غزہ میں اسرائیل سے جاری کشیدگی کو 45 روز سے زائد ہوگئے ہیں۔
اس دوران اسرائیل کی جانب سے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔
اسرائیلی بربریت میں 7 اکتوبر سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو بھی شہید کردیا۔
اسرائیلی افواج رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل اور بلاتفریق نشانہ بنارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News