Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قرارداد منظور

Now Reading:

بھارت: علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قرارداد منظور
علی گڑھ

بھارت: علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قرارداد منظور

بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کی حکومت نے انتہا پسندی کی تمام حدوں کو پار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر علی گڑھ میں برسراقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری نگر کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

میونسپل کے مسلمان ارکان کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد دھوکے سے منظور ہوئی ہے۔

 قرار داد حتمی منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے پاس جائے گی  جو پہلے بھی مسلمانوں سے منسوب متعدد شہروں کے نام بدل چکی ہے۔

واضح رہے کہ  انتہا پسند مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تلی  ہوئی ہے۔

Advertisement

2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد مودی سرکار نے 600 سے زائد شہروں، تاریخی مقامات اور جگہوں کے نام ہندو طرز پر تبدیل کر دیے۔

گزشتہ چند سالوں میں مودی سرکار 32 ریلوے اسٹیشنز کے نام بھی ہندو طرز پر تبدیل کر چکی ہے۔

2015میں راجا مندری کو راجا مہندر اورم، 2018 میں الہٰ آباد کو پریاگ راج اور 2019 میں مغل سرائے کو ڈینڈیال اپاڈھیہ بنا دیا گیا۔

2021  میں فیض آباد کا نام ایودھیہ، ہوشنگ آباد کا نام نرمدہ پورم اور 2022 میں عثمان آباد کا نام دراشیو رکھ دیا گیا۔

انتہا پسند ہندوؤں کا آگرہ کا نام اگروان، لکھنؤ کا نام لکشمن پور اور مظفر نگر کا نام لکشمی نگر رکھنے کا بھی مطالبہ ہے۔ اتر پردیش حکومت   فیروز آباد اور شاہجہانپور کا نام بھی ہندو طرز پر تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر